قرآن پاک کے اوراق جلانے کی کوشش کرنے والی نوجوان لڑکی کو دنیا میں ہی سزامل گئی، اب پوری عمر پچھتانا پڑے گا کیونکہ ۔۔۔

قرآن پاک کے اوراق جلانے کی کوشش کرنے والی نوجوان لڑکی کو دنیا میں ہی سزامل ...
قرآن پاک کے اوراق جلانے کی کوشش کرنے والی نوجوان لڑکی کو دنیا میں ہی سزامل گئی، اب پوری عمر پچھتانا پڑے گا کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

براتیسلاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک سلوواکیہ میں قرآن پاک کی بے ادبی کرنے اور اپنے شیطانی فعل کی ویڈیو بنانے والی نوجوان خاتون کو گرفتار کر لیا گیاہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اسے قید کی سزا سنا دی جائے گی۔

میں حافظ سعید کو دہشتگرد نہیں سمجھتا،دہشتگرد توکشمیریوں پر ظلم ڈھانے والی بھارتی فوج ہے:پرویز مشرف

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق شیلا زمرکووہ نامی بدبخت خاتون نے نا صرف قرآن مجید کی بے ادبی کی بلکہ اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو میں مسلمانوں کو طفیلیے قرار دے کر ان کے خلاف جنگ کا اعلان بھی کیا۔ خاتون کی عمر 24 سال ہے اور اس کا تعلق وسطی سلوواکیہ کے شہر روزمبروک سے بتایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں خاتون کو سلوواکیہ کے جھنڈے کے سامنے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اس کے ہاتھ میں قرآن مجید ہے ، جس کے بعد وہ توہین آمیز افعال کرتی نظر آتی ہے۔ اس پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہی ہے۔

جنرل پراسیکیوٹر آفس کی ترجمان اینڈریا پریڈا نووہ کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو دسمبر 2016 میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں ملزمہ کتاب مقدس کے مبارک اوراق کی توہین کرتے ہوئے کہتی نظر آتی ہے ” میں تم سب (مسلمانوں) کا ایک ایک کر کے شکار کروں گی۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ تم عورت ہو ، مر د یا بچہ، میں اپنے راستے میں آنے والے ہر (مسلمان ) کو اڑا دونگی۔ میں اپنے خلاف درج کروائی جانے والی شکایتوں کی پرواہ نہیں کرتی۔ یہ مجھے روک نہیں سکیں گی۔ میں سب کو پیغام دینا چاہتی ہوں ، پولیس بھی سن لے، کوئی مجھے روک نہیں سکتا۔ “
سلوواکین میڈیا کے مطابق ملزمہ پر الزامات ثابت ہونے کی صورت میں اسے 6 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ دریں اثناءڈانسکا بیسٹریکا کی خصوصی عدالت نے اسے زیر حراست رکھنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -