ڈانس کے بہانے لےجا کر خواجہ سراﺅں سے 12 افراد کی زیادتی
اوکاڑہ(ویب ڈیسک) ڈانس کے بہانے لے جاکر دو خواجہ سراﺅں سے شراب کے نشہ میں دھت 12 افراد کی رات بھر اجتماعی زیادتی، مزاحمت پر ایک خواجہ سراءکا سر مونڈ دیا، خواجہ سراﺅں کا ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ایس پی کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور خواجہ سراﺅں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ مقامی اخبار خبریں کے مطابق تقریب میں ڈانس کرنے کے بہانے شیر گڑھ کے رہائشی ظہور احمد، کالی، ریاض وڈاکٹر لیاقت وغیرہ برکت کالونی دیپالپور کے رہائشی خواجہ سراﺅں عباس عرف کشش اور نعمان عرف شیشہ کو ساہیوال میں ایک پارٹی میں ڈانس کرنےک ے بہانے اپنے ساتھ لے گئے۔
ملزمان خواجہ سراﺅں کو شیر گڑھ کے قریب ایک ڈھاری پر لے گئے وہاں پر مزید آٹھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر شراب کے نشے میں دھت خواجہ سراﺅں نعمان عرف شیشہ اور عباس عرف کشش کے ساتھ 12 افراد نے رات بھر اجتماعی زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کرتےہوئے عباس عرف کشش کا سرموندھ دیا، تھانہ سٹی دیپالپور کے مقدمہ درج نہ کرنے پر درجن کے قریب خواجہ سراﺅں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کے آفس کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور خواجہ سراﺅں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔