سالے نے فائرنگ کرکے بہنونی کو قتل کر دیا
دیپالپور(صباح نیوز)چک35-Dسالے نے بہنونی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی منور نے کچھ عرصہ قبل ملزم خدا یار کی بہن سے لو میرج کر لی ۔اس بات کا ملزم کو رنج تھا گذشتہ روز منور چک35-Dکے قریب سے گذر رہاتھا کہ ملزم خدا یار نے فائرنگ کرکے اس کو قتل کرکے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔