فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشتگردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشتگردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی
فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشتگردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹرل جیل میں بنوں جیل اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 2 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کی طرف سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ دہشتگرد عبید اللہ کو 7 اپریل 2015 کو سزائے موت سنائی گئی تھی وہ خیبرپختونخوا میں فورسز پرحملے اور بنوں جیل توڑنے میں ملوث تھا۔ دوسرے دہشگرد سہیل کو 15 اگست 2015 کوسزائے موت سنائی گئی تھی ۔ دہشتگرد سہیل نے خیبرپختونخوامیں فورسزپرحملہ کیا تھا جس میں 2 جوان شہید اور18 زخمی ہوئے تھے۔