شانگلہ، 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ، نعش گلی میں پھینک دی
الپور (ویب ڈیسک) شانگلہ کے علاقے شنگ میں انسانیت سوز واقعہ پیش، درندہ صفت سفاک قاتل نے چھ سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔ درندے نے معصوم مدیحہ کو قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں بند کر کے بند گلی پھینک دی، پولیس نے لاش برآمد کردی، بچی قاری طارق کی بیٹی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم کا نام جمریز بتایا جاتا ہے ۔
روزنامہ خبریں کے مطابق شانگلہ کے علاقہ شنگ میں قاری طارق کی بیٹی دس بجے صبح سے لاپتہ ہوئی شام چار بجے مدیحہ کی لاش ملی جسے بوری میں لپیٹ کر رکھا گیا تھا مقامی افراد نے بچی کی لاش لے کر بشام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے گئے۔ تاہم لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری بھجوایا ۔ پوسٹ مارٹم، رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی کو پہلے ریپ کا نشانہ بنایا گیا پھر اس کا گلہ دبا کر قتل کیا گیا بشام پولیس کے مطابق بچی کی چپل ملزم کے گھر سے برآمد ہوئی جبکہ ملزم ماضی میں بھی اس قسم کے واردات میں ملوث رہا ہے۔ لوگوں میں سخت غم و غصہ پھیل گیا ہے علاقہ کی عوام نے ڈی پی او شانگلہ اور حکومت سے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ملزم کو سرعام پھانسی دے کر دوسروں کیلئے نشانہ عبرت بنائیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ جمعراز جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے یہ اس کا اس طرح کا چوتھا واقعہ ہے۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے اور ملزم کو سرعام پھانسی دے کر عبرت ناک سزاد ی جائے۔