خاتون کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنےوالے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
لاہور (ویب ڈیسک) مقامی عدالت نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرکے بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری محمد اعظم نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمد ناظم نے اسلحہ کے زور پر نرسنگ کی طالبہ (ع) کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے بلیک میل کرنے کیلئے اس کی تصاویر اور مودی فیس بک پر اپ لوڈ کردی تھیں جس پر متاثرین نے عدالت سے رجوع کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسے افراد کسی نرمی کے مستحق نہیں ، لڑکیاں قوم کی بیٹیاں ہیں ۔