ایک اور ننھی پری جنسی درندگی کا شکار بن گئی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نامعلوم درندے نے ایک اور ننھی پری کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،حادثے کی شکار تین سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے باعث میاں بیوی اپنی تین سالہ بچی کے ساتھ نہر کنارے گرین بیلٹ پر سو رہے تھے کہ نامعلوم ملزم نے والدین کو سوتے ہوئے پا کر ان کی تین سالہ بیٹی کو اغواءکر لیا اور ان سے کچھ ہی فاصلے پر اسے جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ۔بچی کے رونے اور شور مچانے کی آوازوں پر بد نصیب والدین بیدار ہوئے تو نامعلوم ملزم فرار ہو گیا۔درندے کی جنسی ہوس کا شکار بننے والی معصوم بچی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ پولیس کے مطابق اسے ابھی تک ایسے کسی واقعے کی خبر نہیں اوروالدین کی طرف سے شکایت وصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔