امریکی خاتون ٹیچر نے 11سالہ طالبعلم سے زبردستی ناجائز تعلقات استوار کر لئے ، معاملہ عدالت پہنچ گیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ میں 42سالہ خاتون سکول ٹیچر نے اپنے 11برس کے طالبعلم سے زبردستی ناجائز تعلقات استوار کر لئے ، راز افشاں ہونے پر معاملہ عدالت پہنچ گیا جہاں سکول ٹیچر کو سزا سنا دی گئی ہے ۔
میسپسی انویسٹی گیشن بیورو نےسا بق سکول ٹیچر ایلیسن ایوینز سلونکر پر اپنی ہوس کےلئے کم سن طالبعلم کو ناجائز تعلقات پر مجبور کرنے اوربچے کا جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7کے مطابق 42سکول ٹیچر سلونکر ہٹسبرگ میں رہائش پذیر ہے اور میسیپسی کے ایک سکول میں پڑھائی ہے ۔عدالت نے سلونکر کو پہلی پیشی کے موقع پر بچے کو ہوس پوری کرنے کے لئے مجبور کرنے پر یکھ لاکھ ڈالر جبکہ بچے کے جنسی استحصال پر ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر کے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔