اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 17ملزمان گرفتار،4گاڑیاں ضبط

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 17ملزمان گرفتار،4گاڑیاں ضبط
اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 17ملزمان گرفتار،4گاڑیاں ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات فورس نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے17ملزمان کو گرفتار اور4گاڑیاں ضبط کرلیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں کلو منشیات بھی ضبط کی ہے۔

پاک فوج کے 2 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے کراچی ، پشاور ، لاہور اور کوئٹہ میں کارروائیوں کے دوران762کلو منشیات قبضے میں لے لی ہیں۔ ملک بھر میں کارروائیوں کے ذریعے قبضے میں لی جانے والی منشیا ت 630 کلو چرس، 129 کلوافیون اور 2 کلو ہیروئن شامل ہے۔ ملک گیرکارروائیوں میں 17 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیاجبکہ مختلف کارروائیوں میں چار گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے دھندا کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا اور ملک کو اس لعنت سے بچانے کے لئے انسداد منشیات فورس بھرپور کارروائیاں کرے گی۔

مزید :

جرم و انصاف -