صدر لاہور ہائیکورٹ بار کے گھر 2 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی

صدر لاہور ہائیکورٹ بار کے گھر 2 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی
صدر لاہور ہائیکورٹ بار کے گھر 2 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں شہری کروڑوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کے گھر سے دو کروڑ 65 لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، ماڈل ٹاﺅن 134/c میں رہائش پذیر شفقت محمود چوہان کے گھر چار نامعلوم ڈاکو گھسے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور وہاں سے دو کروڑ 65 لاک روپے مالیت کے زیورات، نقدی، پرائز بانڈ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -