زیادتی کی کوشش کے دوران جلائی گئی لڑکی چل بسی،ملزم گرفتار

زیادتی کی کوشش کے دوران جلائی گئی لڑکی چل بسی،ملزم گرفتار
زیادتی کی کوشش کے دوران جلائی گئی لڑکی چل بسی،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنو (ویب ڈیسک) بھارت کے شمالی علاقے ریاست اترپردیش میں زیادتی کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر جلائی گئی لڑکی دم توڑ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق مقامی سپرنٹنڈنٹ آر کے ساہو نے نے بتایا 16 نومبر کو ریاست اترپردیش میں 15 سالہ لڑکی کسی کام سے اپنے گھر سے باہر نکلی، کہ چھ افراد نے لڑکی سے نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے اسے چھونے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو وہ اسے کھینچتے ہوئے گھر کے اندر لے گئے۔ گاﺅں شاہجہاں پور میں پیش آنے والے واقعہ میں ملزمان نے سزا کے طور پر لڑکی پر مٹی کا تیل چھڑ کر آگ لگا دی۔ساہو نے بتایا کہ چھ میں سے چار مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تمام افراد لڑکی کے گاﺅں اور ذات سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دیگر دو ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -