اٹک،گجرات ،قصور، سرگودھا اور ملتان میں 7 مجرموں کو پھانسی

اٹک،گجرات ،قصور، سرگودھا اور ملتان میں 7 مجرموں کو پھانسی
اٹک،گجرات ،قصور، سرگودھا اور ملتان میں 7 مجرموں کو پھانسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(ویب ڈیسک)گجرات، قصور، سرگودھا ، ملتان اور اٹک کی جیلوں میں 7 مجرموں کوتختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں3مجرموں کوپھانسی دےدی گئی۔ مجرم آفتاب اوراس کے والدنے احمد خان اورپرویزخان کوقتل کیاتھا،ڈسٹرکٹ جیل میں دہرے قتل کے مجرم محمدصفدرکوبھی پھانسی دےدی گئی۔ قصور کی ڈسٹرکٹ جیل میں دہرے قتل کے مجرم کوپھانسی دےدی گئی،مجرم طفیل نے2001ءمیں گواہی دینے پرباپ،بیٹے کوقتل کردیاتھا۔سرگودھامیں ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کوپھانسی دےدی گئی۔مجرم نوازنے13 سال قبل زمین کے تنازع پراپنے رشتے دارکوقتل کیاتھا۔ملتان سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی کوپھانسی دےدی گئی۔مجرم نئیرعباس نے26 دسمبر1996ءکوایک شخص کوقتل کیاتھا۔ گجرات ڈسرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کوپھانسی دےدی گئی۔ مجرم گلفام نے2001ءمیں ایک شخص کودشمنی کی بناپرقتل کیاتھا۔

مزید :

جرم و انصاف -