بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 14 سالہ دلت لڑکی سے رشتہ دار 3 نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پانی بھرنے کے لئے جانے والی نچلی ذات کی ہندو 14 سالہ لڑکی اس کے رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوربا کے گاﺅں سولوا میں 14 سالہ لڑکی جس کا نام ظاہر نہیں کیاگیا، نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہگ اﺅں کے نلکے سے پانی بھرنے گئی تھی جب اسے اس کے رشتہد اروں بھرت راٹھیا، ترلوچن راٹھیا اور گوتم راٹھیا نے بہانے سے ویرانے میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ لڑکی کو نازک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا جبکہ تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔