خواتین قیدیوں کا مقابلہ حسن ’ڈکیت‘ نے جیت لیا

خواتین قیدیوں کا مقابلہ حسن ’ڈکیت‘ نے جیت لیا
خواتین قیدیوں کا مقابلہ حسن ’ڈکیت‘ نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریوڈی جنیرو (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں خواتین قیدیوں کا مقابلہ حسن 2015  ڈکیتی کے الزام میں 39 سال کی سزا کاٹنے والی خاتون نے جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں خواتین کی جیل میں خواتین قیدیوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد ہوا جس میں چوری، ڈکیتی ،قتل سمیت مختلف جرائم میں سزا کاٹنے والی متعدد خواتین نے شرکت کی، اس دوران مقابلے کی شرکا خواتین بھرپور تیاریوں کے ساتھ موجود تھیں اور انہوں نے نت نئے لباسوں میں ملبوس اور مختلف اقسام کے ہیئر سٹائلز کے ساتھ عالمی مقابلہ حسن کے شرکا کی طرح کیٹ واک بھی کی جبکہ اس موقع پر انہیں داد دینے کے لیے ناظرین تو موجود نہیں تھے تاہم جیل کے گارڈز اور دیگر عملہ موجود تھا۔

جیلمیں ہونیوالے اس مقابلہ حسن کو مشل رینجل نامی ایک 27 سالہ قیدی نے جیتا ۔مشل گزشتہ 5 سالوں سے جیل میں سزا کاٹ رہی ہے اور اسے ڈکیتی اور دیگر جرائم میں 39 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس مقابلہ حسن کا انعقاد برازیل کی وزارت انصاف کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا مقصد جیل میں قید خواتین کی خود اعتمادی میں اضافہ کرنا تھا جب کہ مقابلے کا فیصلہ خوبصورتی، معلومات عامہ اور اپنی ساتھیوں قیدیوں کے ساتھ رویئے کی بنیاد پر کیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -