نارنگ منڈی: لڑکی والوں کا 3 لاکھ حق مہر کا مطالبہ ہنگامہ آرائی کے بعد بارات دلہن کے بغیر لوٹ گئی

نارنگ منڈی: لڑکی والوں کا 3 لاکھ حق مہر کا مطالبہ ہنگامہ آرائی کے بعد بارات ...
نارنگ منڈی: لڑکی والوں کا 3 لاکھ حق مہر کا مطالبہ ہنگامہ آرائی کے بعد بارات دلہن کے بغیر لوٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارنگ منڈی (ویب ڈیسک) حق مہر کے تنازعہ پر باراتیوں اور دلہن والوں کے مابین ہنگامہ آرائی کے بعد بارات دلہن کے بغیر واپس لوٹ گئی، دلہن کو قریبی رشتہ دار کے ساتھ بیاہ دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاﺅں مہتہ سوجا میں نارنگ منڈی کے سرحدی گاﺅں باٹھانوالہ سے بارات آئی اور عین نکاح کے موقع پر دلہن والوں نے تین لاکھ روپے حق مہر کا مطالبہ کر دیا جس پر دولہا اور دلہن والوںکے مابین جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور خوب ہنگامہ آرائی ہوئی۔ بعدازاں دلہن والوں نے زبردستی باراتیوں کو نکال دیا اور دولہا والے دلہن کے بغیر مایوس لوٹ گئے اور دلہن والوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں میں فوری طور پر لڑکا تلاش کرکے دلہن کو رخصت کر دیا اور کھانا اہل دیہہ میں تقسیم کر دیا۔

مزید :

جرم و انصاف -