ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کے 10مجرموں کو عمرقید
سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی پر حملے کے مجرموں کو عمر قید کی سزاسنادی ہے ، سزاپانیوالے مجرموں میں بلال ، شوکت ، سلیمان ، عرفان ، اظہار،اکرام ، عدنان ،ظفر، اسرار اور ظفرعلی شامل ہیں جن کا تعلق سوات کے مختلف علاقوں سے ہے ۔
یادرہے کہ اکتوبر2012ءمیں ملالہ یوسفزئی پر اس وقت قاتلانہ حملہ کیاگیاتھاجب وہ سکول سے وین میں واپس اپنے گھرآرہی تھیں اور شناخت کے بعد ہونیوالے اس حملے میں ملالہ کی دوست شازیہ اور کائنات بھی زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد قاتلانہ حملے کا مقدمہ سیدوشریف تھانے میں درج کیاگیاتھاجبکہ ملازلہ کی حالت نازک ہونے پر علاج کے لیے برطانیہ منتقل کردیاگیاتھااور صحت یاب ہونے کے بعد تاحال وہ بیرون ملک ہی موجود ہیں جبکہ شازیہ اور کائنات کومقامی طورپر طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیاتھا۔