کون بنے گا کروڑ پتی میں بھارتی مسلم لڑکی نے 1 کروڑ روپے کی بھاری رقم جیت لی

کون بنے گا کروڑ پتی میں بھارتی مسلم لڑکی نے 1 کروڑ روپے کی بھاری رقم جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی (این این آئی)امیتابھ بچن کے انعامی ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں بھارتی مسلم لڑکی نے آخر کار ایک کروڑ روپے کی بھاری رقم جیت لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خوش نصیب لڑکی کا نام فیروز فاطمہ ہے۔ یہ ٹی وی شو کی پہلی خاتون بھی بن گئی ہیں جنہوں نے ایک کروڑ روپے کا انعام جیتا ہے۔بائیس برس کی ذہین لڑکی نے بگ بی کے ہر سوال کا درست جواب دیا ، فیروز فاطمہ نے اپنی پڑھائی کی قربانی دے کر چھوٹی بہن کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا اور اب ایک کروڑ روپے ملے ہیں تو کہا کہ جیسے ان کے بکھرے خوابوں کو حقیقت کا روپ مل گیا۔کون بنے گا کروڑ پتی کا یہ پروگرام (آج)اتوار کو نشر ہوگا۔

مزید :

کلچر -