شاکر شجاع آبادی کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا
ملتان (این این آئی) سرائیکی کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کو ہاتھوں اور پاؤں میں اکڑ بڑھنے پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کے بلڈ سیپمل مختلف لیبارٹریوں کو بھجوا دیئے ہیں رپورٹ آنے پر 5رکنی میڈیکل بورڈ شاکر شجاع آبادی کا علاج کریگا۔ لہو دا عرق ، بلدیاں ہنجو ،پیلے پتر ،منافقاں تو خدا بچاوے اور شاکر دیاں غزلاں مشہور شاعری مجموعے ہیں جن کے باعث شاکر شجاع آبادی کو پرائیڈ آف پر فارمنس سے بھی نواز گیا لیکن خوب شہرت کے باوجود شاکر تا حال مالی مسائل سے دوچار ہے۔ شاکر شجاع آبادی کا ذریعہ معاش صرف شاعری ہے اسی لئے سرائیکی شاعر کیلئے اپنا اور ٹی بی کا شکار بیوی کا علاج کرانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے غربت ،محبت اور لوگوں کے دکھ کو موضوع بنانے والے شاعر حکومتی توجہ کا منتظر ہے۔