ماڈل عفت عمر نے اپنی فیشن برانڈ ”کامدانی“ کی نئی کولیکشن شہر کے تین بڑے ملٹی برانڈ سٹور میں ڈسپلے کر دی
لاہور(آئی این پی) ماڈل عفت عمر نے اپنی فیشن برانڈ ”کامدانی“ کی نئی کولیکشن شہر کے تین بڑے ملٹی برانڈ سٹور میں ڈسپلے کر دی۔ عفت عمر کا کہنا ہے کہ بہت جلد اپنے فیشن برانڈ کے ملبوسات کا فیشن شو بھی منعقد کرینگی جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں فیشن برانڈ میں نہ صرف معیار دے رہی ہوں بلکہ ہر روز کچھ نیا لانا چاہتی ہوں یہی میری ترقی اور کامیابی کا بھی راز ہے۔