بالی ووڈ میوزک انڈسٹری کے کلوکار آدیش شری واستو انتقال کر گئے

بالی ووڈ میوزک انڈسٹری کے کلوکار آدیش شری واستو انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ میوزک انڈسٹری کے مشہور و معروف کلوکار آدیش شری واستو انتقال کر گئے۔مشہور و معروف کلوکار آدیش شری واستوکینسر کے مرض میں مبتلا تھے آدیش شری واستو ممبئی کے کولکا بین ہسپتال میں گذشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے زیرعلاج تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطا بق معروف کلوکار آدیش شری واستو 2010 سے اس بیماری سے برسرپیکار تھے۔شروع میں کیموتھرپی سے ان کی صحت میں بہتری آئی تھی لیکن پانچ سال بعد ان کا کینسر تیسری بار پھر ابھر آیا تھا۔ اور اب 51 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے ہیں انھوں نے 1994 میں ’آؤ محبت کریں‘ فلم کی موسیقی سے بطور موسیقار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا لی تھی،مشہور و معروف کلوکار آدیش شریواستو نے سو سے زائد بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی،فلم ’چلتے چلتے‘، ’باغبان‘، ’ویلکم‘ اور ’راج نیتی‘ میں ان کے بناے گئے گانوں کو بہت پسند کیا گیا۔

مزید :

کلچر -