شروتی ہاسن اور کمل ہاسن فلم میں بھی ’’باپ بیٹی‘‘ کے روپ میں نظر آئینگے
ممبئی(آئی این پی) عام طور بہت کم دیکھنے میں آتا ہے کہ حقیقی رشتے کسی فلم میں بھی اسی روپ میں نظر آئیں جس میں وہ بندھے ہوں۔تاہم اداکارہ شروتی ہاسن اور کمل ہاسن اپنی نئی آنے والی فلم میں بھی باپ اور بیٹی کے کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر راجیو کمار نے اپنی نئی آنے والی فلم کیلئے شروتی ہاسن اور انکے والد کمل ہاسن کو باپ اور بیٹی کے کردار کیلئے سائن کر لیا ہے۔ راجیو کمار کی اس فلم کے متعلق مزید کوئی تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آسکیں ہیں۔واضح رہے شروتی اس سے قبل اپنے والد کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم ’’ہائے رام‘‘ میں مختصر کردا ر ادا کر چکی ہیں۔ہائے رام میں اداکارہ نے سردار والابھائی پٹیل کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ فلم میں مرکزی کردار اداکارہ رانی مکھر جی اور شاہ رخ خان نے ادا کیے تھے