شاہ رخ امیتابھ بچن کی فلم ” بھوت ناتھ ریٹرنس“ میں رقص کرینگے

کلچر


ممبئی (اے این این) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان امیتابھ بچن کی آنے والی فلم” بھوت ناتھ ریٹرنس“ میں کیموکا کردار کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ امیتابھ بچن ان دنوں اپنی آنے والی فلم بھوٹ ناتھ ریٹرنس کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ یہ فلم ان کی سپرہٹ فلم بھوت ناتھ کی سیکوئل ہے اس فلم میں رنبیر کپور نے ایک آئٹم نمبر کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان بھی فلم میں رقص کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ شاہ رخ نے اس سے قبل بھوت ناتھ ریٹرنس میں کام ضرور کریں گے لیکن امیتابھ کے ساتھ ان کا کوئی سین نہیں ہو گا حالانکہ ابھی اس بارے میں باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امیتابھ اور شاہ رخ نے محبتیں‘ کبھی خوشی کبھی غم‘ کبھی الوداع نہ کہنا جیسی سپرہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ بالی وڈڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے ملیشیا میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شاہ رخ خان ابھی حال ہی میں دو دن کےلئے ٹمپے ٹیشن ری لوڈیڈ ٹور کے لئے ملیشیا گئے تھے جہاں وہ اپنے مداحوں سے ملی محبت سے حیران رہ گئے۔