بالی ووڈ کو انتہا پسندوں نے یرغما ل بنا لیا ہے،اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصود

بالی ووڈ کو انتہا پسندوں نے یرغما ل بنا لیا ہے،اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصود
 بالی ووڈ کو انتہا پسندوں نے یرغما ل بنا لیا ہے،اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصودنے کہا ہے کہ بھارت کی بجائے پاکستان میں کام کرنے کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستانی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوا رہے ہیں۔لالی ووڈ کو بالی وڈ کی طرح یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔بالی ووڈ کو اس وقت انتہا پسندوں نے یرغما ل بنا لیا ہے۔بھارتی فلم ’’پدماوتی‘‘ کو دنیا کے عظیم سپہ سالار علاؤ الدین خلجی کی وجہ سے متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ہندو مسلم لیڈروں کے نام سے ہی خوف کھاتے ہیں۔فرحانہ مقصودنے کہا مجھے جو پیار ،محبت اور شہرت بطور پاکستانی مل رہی ہیں وہ کسی اور ملک کا شہری ہونے کے ناطے کبھی نہ ملتی۔میری خواہش ہے کہ ’’پدماوتی‘‘ جلد سینما گھروں کی زینت بنے میں اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھنے جاؤں گی۔

مزید :

کلچر -