میرے ساتھ زیادتی ہوئی، میں توا س کی بیوی کے پاس جانا چاہتی تھی : سوہا علی
لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ و پرفارمر سوہا علی نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروڈیوسر ارشد چوہدری نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے اس کوکئے کی سزا ضرور ملے گی میں اس کے ظلم کا شکار بننے والی واحد لڑکی ہوں جس نے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے میری آواز مستقبل میں اور لڑکیوں کو زیادتی کا شکار ہونے سے بچانے میں کردار ادا کرے گی ،میں تو اس ظالم شخص کی بیوی کے پاس جانا چاہتی تھی تاکہ اسے بتاؤں کہ اس کا شوہر مظلوم اور بے بس عورتوں کے ساتھ کیا کرتا ہے ۔ وہ بھی ایک عورت ہیں میری بات سن کر ان کو دکھ ضرور ہوتا ۔لیکن ان کے پاس جانے سے قبل ہی پوری دنیا کو میڈیا کے ذریعے میرے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتی کی خبر ہوگئی۔ ۔اس نے میرے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے یہ نہیں سوچا کہ میں بھی کسی بہن اور بیٹی ہوں ارشد چوہدری کے خلاف چلنے والی میڈیا مہم میں میرا کوئی کردار نہیں سب نے خود ہی اس خبر کو شائع کیا ہے ۔یہ خدا کا انصاف ہے جو اس نے میرے ساتھ کیا ہے ۔میں تو معاملہ خدا پر چھوڑ دیا تھا ارشد چوہدری نے جب سے میرے ساتھ زیادتی کی ہے میں اس وقت سے اس کو بددعائیں دے رہی ہوں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ دن دور نہیں ہے جب ارشد چوہدری اپنے انجام کو پہنچ جائے گا ظلم آخر ظلم ہے حد سے بڑھتا تو مٹ جاتا ہے۔سوہا علی نے مزید بتایا کہ میں کوئی پیشہ ور عورت نہیں ہوں شوہر کے چھوڑ جانے اور رشتہ داروں کی جانب سے آنکھیں پھیر لینے کے بعد مجبوری کے تحت شوبز میں آئی تھی تاکہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکوں مگر مجھے کیا معلوم تھا کہ اس شعبہ میں اچھے لوگ کم اور ارشد چوہدری جیسے سفاک لوگ زیادہ ہیں ۔ میں اس کو کبھی معاف نہیں کروں گی کیونکہ اگر ارشدچوہدری کو معافی مل گئی تو اس کے حوصلے مزید بلند ہوجائیں گے ۔میرے ساتھ ہونے والی زیادتی کا انصاف چاہتی ہوں۔