عرفان خان پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند

عرفان خان پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند
 عرفان خان پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں عرفان خان نے کہا کہ میں پاکستانی فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں مجھے فلم بول میں ایک کردار آفر بھی ہوا تھا لیکن بطور اداکار مجھے وہ کردار اپنے لئے مناسب نہیں لگا اس لئے کام نہ کر سکا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم ہندی میڈیم میں پاکستانی اداکارہ صبا قمرکے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا صبا قمر باصلاحیت ہیں اور کردار میں توانائی بھر دیتی ہیں۔ وہ سادہ لڑکی ہیں اور یہی ان کی خوبصورتی ہے جوان کی اداکاری میں بھی جھلکتی ہے۔
پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بارے میں عرفان نے کہا کہ دونوں ممال کے درمیان کشیدگی میں کمی کا امکان نظر نہیں آتا جس کی سیاسی سمیت بہت سی وجوہات ہیں۔عرفان خان نے کہا کہ میں ماضی کو نہیں دیکھتا میرا مزاج ہی ایسا نہیں جو گزر گیا وہ گزر گیا اس پر آہیں نہیں بھرتا۔

مزید :

کلچر -