دبئی انٹرنیشل فلم فیسٹول میں ماڈل دیا علی کی خصوصی شرکت
لاہور(فلم رپورٹر)دبئی انٹرنیشل فلم فیسٹول میں پاکستانی ماڈل دیا علی اور میرا کی خصوصی شرکت ریڈ کارپٹ پر دونوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے دیا علی نے بتایا کہ اس فلم فیسٹول میں بہت ساری فلمیں پیش کی گئیں ۔مجھے اس میگا ایونٹ میں خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا۔میں دبئی انٹرنیشل فلم فیسٹول میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کررہی ہوں ۔دیا علی نے کہا کہ اس فلمی میلہ میں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی ۔میں ان دنوں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی پراجیکٹس میں مصروف ہوں۔میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے ثقافتی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاؤں میں نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے مجھے یا میرے ملک کو کبھی کوئی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔