استاد لطیف خاں کل الحمراءکلچرل کمپلکس میں پرفارم کریں گے
لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمراءکلچرل کمپلکس میںہونے والی تقریب میں پاکستان کے شہرہ آفاق ستار نواز استاد لطیف خاں اپنے شاگردوں کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس تقریب میںاستاد لطیف خاں کے مداحوں کی بڑی تعداد کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اس پروگرام کے آرگنائزرصوفیہ بیدار اور نگران ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل چوہدری آصف ہیں۔