فلم ’’بھوت ناتھ‘‘ کے تیسرے حصے میں امیتابھ بچن پھر جلوہ گر

کلچر

ممبئی( نیٹ نیوز) ایک بار پھر امیتابھ بچن بھوت بن کر سب کو ڈرانے آرہے ہیں کیونکہ بننے جارہا ہے بھوت ناتھ کا تیسرا سیکوئل ۔بھوت ناتھ کا جادو چلے گا پھر سے ہوں گے وہی ہنگامے اور امیتابھ بچن نئی کہانی اور نئے کرداروں کے ساتھ سب کو چٹ پٹے مناظر کا تحفہ دیں گے۔ بھوت ناتھ کے اب تک دو حصے آچکے ہیں اور دونوں نے باکس آفس پر زبردست کاروبار کیا ہے۔
پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ تیسرے حصے کی عکس بندی اگلے برس سے شروع ہورہی ہے اور فی الحال کہانی اور کاسٹنگ پر غور ہورہا ہے۔