بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو مارشل آرٹ سکھائیں گی

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو مارشل آرٹ سکھائیں گی
 بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو مارشل آرٹ سکھائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنومارشل آرٹ سکھائیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوایک نئی فلم میں ایک مارشل آرٹ ٹرینر بنیں گی جس میں وہ اپنا دفاع کرنے کے طریقے سکھائیں گی۔ حال ہی میں اداکارہ تاپسی پنو نے ایک مختصر فلم کا معاہدہ کیا ہے۔فلمساز کمپل ورما کا کہنا ہے کہ تاپسی کو اس فلم کیلئے منتخب کرنے کا خیال ان کی فلم نام شبانہ میں ان کے کردار کو دیکھ کر آیا ہے کہ تاپسی یہ کردار بخوبی نبھاسکتی ہیں۔

مزید :

کلچر -