ڈرائیونگ کرتے بہت گھبراتی ہوں، اداکارہ شلپا شیٹھی
ممبئی ( نیٹ نیوز) شلپا شیٹھی کے پرستاروں کے لئے یہ بات بڑی دلچسپ ہوگی کہ ان کی فیورٹ اداکارہ کو ڈرائیونگ سے خوف آتا ہے اسی لئے وہ گاڑی ڈرائیو نہیں کرتیں بلکہ اسے جہاں کہیں بھی جانا ہوتا ہے ڈرائیور ساتھ ہی ہوتا ہے۔دریں اثناء پرینتی چوپڑہ پڑھائی میں بہت تیز تھیں اور انہوں نے 12 اسٹینڈرڈ ایگزامز میں پورے بھارت میں ٹاپ کیا تھا اور انہیں اس کارنامے پر بھارتی صدر کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ فلم نگری جوائن کرنے سے قبل پرینیتی مانچسٹر میں رہتی تھیں اور مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے کام کرتی تھیں۔