سارہ علی خان فلم انڈسٹری میں اپنے ڈیبیو سے سب کو حیران دینگی،کرینہ کپور
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈاداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ سارہ علی خان فلم انڈسٹری میں اپنے ڈیبیو سے سب کو حیران دیں گی۔سارہ علی خان سیف علی خان کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سارہ علی فلمساز ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ سے بالی وڈ میں انٹری دیں گی۔اداکارہ کرینہ کپورنے کہاکہ انہیں پورا یقین ہے کہ سارہ بہت با صلاحیت ہیں،یہ صلاحیت ان کے خمیر میں ہے اور وہ کافی خوبصورت بھی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسی خوبصورتی اور صلاحیت کے دم پر وہ فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کریں گی۔واضح رہے کہ فلم کیدارناتھ میں سارہ کے علاوہ سشانت سنگھ راجپوت نظر آئیں گے۔
فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔