خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں،جرار رضوی

کلچر


لاہور(فلم رپورٹر) سٹار میکر ڈائریکٹرجرار رضوی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔ جرار رضوی نے کہا کہ میں ان دنوں فلمی صنعت کی بحالی کے لئے دو سے تین نئی فلمیں شروع کررہا ہوں ۔