فنکار امن کا سفیر ہوتا ہے ناصر چنیوٹی کی گفتگو

کلچر


لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتا جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گا۔ ہر اداکارکا خواب ہوتا ہے کہ وہ تھیٹرسے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔ میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے ان کا معیاری ہونا ضروری ہے۔ناصر چنیوٹی نے کہا کہ بے شک آپ تھوڑا کام کر لیں مگر آپ کا کام ایسا ہو کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔تماثیل تھیٹرمیں جاری ڈرامہ میں ہماری پرفارمنس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا ہوں گے اور اس کے لئے سٹیج ،ٹی وی میں کام کرنے والی باصلاحیت اور خوبصورت اداکاروں کو بھی فلموں میں کام کرنے کے مواقع ملنے چاہیے۔