فلموں کی تعداد کی بجائے ان کا معیاری ہونا ضروری ہے ،کامران جیلانی

کلچر


لاہور(فلم رپورٹر)کامران جیلانی کا شمار چند منجھے ہوئے فنکاروں میں کیا جاتا ہے ۔کامران جیلانی نے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتا جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گا۔ ہر اداکارکا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹی وی سے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔ میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے ان کا معیاری ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک آپ تھوڑا کام کر لیں مگر آپ کا کام ایسا ہو کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات کرناہوں گے اور اس کے لئے سٹیج ،ٹی وی میں کام کرنیوالی باصلاحیت اور خوبصورت اداکاروں کو بھی فلموں میں کام کرنے کے مواقع ملنے چاہیے۔