امیتابھ اور انیل کپور کی فٹنس سے بہت متاثر ہوں،شلپا شیٹھی
ممبئی (اے پی پی) اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ وہ فٹنس کے لئے اداکار امیتابھ بچن اورانیل کپور سے بے حد متاثر ہے ۔شلپا نے کہا کہ وہ اتنی عمر میں بھی جوانوں کی طرح چست اور توانا ہیں جو ان کی فٹنس کا اظہار ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے ان سے بے حد متاثر ہیں اور اس معاملے میں وہ ان کے پیش رو ہیں جبکہ میری بھی کوشش ہے کہ میں بھی اسی طرح اپنے آپ کو مکمل فٹ رکھنے کی کوشش کروں میں جانتی ہوں کہ یہ آسان نہیں ہے اس کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔