یمی گوتم بین الاقوامی کمپنی برانڈ ”کروکس“ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

یمی گوتم بین الاقوامی کمپنی برانڈ ”کروکس“ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں
 یمی گوتم بین الاقوامی کمپنی برانڈ ”کروکس“ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ یمی گوتم بین الاقوامی کمپنی برانڈ ”کروکس“ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق فلم وکی ڈونر سے شہرت یافتہ اداکارہ یمی گوتم معروف بین الاقوامی برانڈ کروکس کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔ یہ جوتوں کی معروف امریکی برانڈ ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایک بھارتی اداکارہ ہو کر وہ بین الاقوامی برانڈ سے منسلک ہونے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوتوں کی کلیکشن لاجواب اور آرام دہ ہے جو بالکل نئے ڈیزائنز کو لے کر تیار کی گئی ہے۔ یہ یقیناً لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔ وہ کوشش کریں گی کہ اپنے اشتراک سے کمپنی کا نام مزید بڑھا سکیں۔

مزید :

کلچر -