پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، مدیحہ افتخار

پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، مدیحہ افتخار
 پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، مدیحہ افتخار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخارنے کہا ہے کہ مجھے معیاری فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی‘ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے ۔مدیحہ افتخارنے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں شوبزسے آؤٹ نہیں ہوئی جب بھی مجھے کسی معیاری فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فلم انڈسٹری میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جس سے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بہترین سکرپٹس پر ہی اداکاری کرتی نظر آؤنگی۔

مزید :

کلچر -