ملی نغمات کے مقابلے کا انعقاد
لاہور (فلم رپورٹر )پاکستان کی 70 ویں یوم آزادی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان لاہور ایف ایم 101 اور سنٹرل پروڈکشن یونٹ مشترکہ طور پر نوجوانوں میں ملی نغمات کا مقابلہ منعقد کریں گے ٗ اس سلسلے میں ریڈیو پاکستان لاہور میں 18 سے 25 برس کے شوقین گلوکاروں کے درمیان آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ٗ کامیاب سنگرز کو پہلے پنجاب اور پھر وفاقی سطح پر منتخب کیا جائے گا ٗ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان گلوکاروں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔
کے علاوہ منتخب ملی نغمات کو ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنز سے نشر کیا جائے گا۔