نواز الدین صدیقی سے سیکھنے کی کوشش کرتاہوں، ٹائیگر شروف
نئی دہلی (اے پی پی ) اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ نواز الدین اداکاری کے انسائیکلو پیڈیا ہیں۔ ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ نواز الدین صدیقی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ہیں اورکسی بھی اداکار کے لئے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع سیکھنے کا تجربہ ہو گا۔وہ اداکاری کی دنیا میں انسائیکلو پیڈیا ہیں ،میں نے انہیں کبھی تنگ نہیں کیا ،میں ان کا خاموشی سے جائزہ لیتا ہوں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
اداکار ٹائیگر شروف اور نواز الدین صدیقی فلم منا مائیکل میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈانس ایکشن فلم 21 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔