عروج علی نجی چینل کی ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار میں کاسٹ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عروج علی نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار میں کاسٹ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی فنی صلاحیت کے بل پوتے پر ہی شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام بناؤں گی۔خوشی ہے کہ کیرئیر کے دوران کارکردگی کو سراہا جارہا ہے،عروج علی نے مزید کہا کہ میں کراچی میں فیشن شوز اورکمرشلز میں بھی مصروف ہوں۔