سوپ’’غریب زادی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر

سوپ’’غریب زادی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر
 سوپ’’غریب زادی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل کے لئے بنائے جانا والا سوپ’’غریب زادی‘‘کامیابی کے ساتھ نجی چینل سے آن ائیر ہے۔گولڈ برج میڈیا کے بینر تلے بنائے جانے والے اس میگا پراجیکٹ کے پروڈیوسر مختار احمد ہیں جبکہ اس کی ڈائریکشن کے فرائض نوید جعفری نے انجام دیئے ہیں۔’’غریب زادی‘‘کے نمایاں فنکاروں میں سوزین فاطمہ،شکیل،غزالہ کیفی،عجب گل،ٹیپوشریف،عفنان،ریشم نقوی،سارا خان،پروین اکبر،فیصل نقوی،زارارحمان اوررانا ماجد شامل ہیں۔ نوید جعفری نے بتایاکہ یہ سوپ حساس معاشرتی موضوع پر بنایا گیا ہے۔
اس ڈرامہ کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہر اداکار نے اپنا اپنا کردار اس خوبصورتی سے نبھایا ہے کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔تمام فنکاروں نے دوران ریکارڈنگ میرے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے جس کے لئے ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید :

کلچر -