اکشے کمار نے خواتین کو دنیا کا بہترین جاسوس قرار دیدیا

کلچر


ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے خواتین کو دنیا کا بہترین جاسوس قرار دے دیا۔ اکشے نے خواتین کے حوالے سے چونکا دینے والا اعتراف کیا ہے۔اکشے کمار اپنی فلم کی تشہیر کے لیے تقریب میں پہنچے جہاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور شوہروں کے مطابق خواتین دنیا کی بہترین جاسوس ہوتی ہیں کیوں کہ ان کی چھٹی حس ضرورت سے زیادہ تیز ہوتی ہے اسی لیے بہت سے واقعات کو وقت سے پہلے ہی بھانپ لیتی ہیں۔ اداکار کی خواتین سے متعلق اس قسم کی رائے اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی جاسوسی کی وجہ سے ہے جس کا اظہار وہ اب برملا کر رہے ہیں۔ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی سٹیج کے پیچھے بنائی گئی خفیہ ویڈیو لیک ہو گئی، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔ دونوں کیا کر رہے ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے ۔