گر وپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے نقصان ہوتاہے ،سدرہ نور

کلچر


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وپرفارمر سدرہ نورنے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی‘ بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے۔سدرہ نورنے کہا کہ گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتاہے ‘ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی۔دو سالوں کے دوران پاکستانی فلموں کی کامیابی نے بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔