’’منا بھائی 3‘‘ میں مجھے کوئی کردار نہ ملا توفلمساز کو ڈراؤں گا، بومن ایرانی

کلچر


ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار بومن ایرانی نے کہا ہے کہ اگر" منا بھائی "3 میں مجھے کوئی کردار نہ ملا تو میں فلمساز راج کمار ہیرانی کو ڈراؤں گا ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز راج کمار ہیرانی نے منا بھائی سیریز کی تیسری فلم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے بالی وڈ اداکار بومن ایرانی کا کہنا ہے کہ اگر فلم میں ان کا کوئی کردار نہ ہوا تو وہ راج کمار ہیرانی کے پیچھے پڑ جائیں گے ۔اس سے قبل بومن ایرانی فلمساز کی فلم "منا بھائی ایم بی بی ایس "، "لگے رہو منا بھائی، " 3 ایڈیٹس" اور" پی کے" کا حصہ رہ چکے ہیں ۔