دیامرزا اور کرشمہ تنا اکٹھے سنجے دت کی زندگی کی فلم میں جلوہ گر ہونگی

دیامرزا اور کرشمہ تنا اکٹھے سنجے دت کی زندگی کی فلم میں جلوہ گر ہونگی
 دیامرزا اور کرشمہ تنا اکٹھے سنجے دت کی زندگی کی فلم میں جلوہ گر ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم قابل تعریف ہے ، مجھے خوشی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ ہوں اور میں فلم کے لئے بہت پر جوش ہوں ۔فلم میں سنجے کی موجودہ بیوی منیاتا کا کردار نبھانے والی دیا نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ فلم میں کردار چاہے حقیقی زندگی پر مبنی ہو یا غیر حقیقی، اس کا مقصد یہ ہے کہ کردار کو اچھی طرح سمجھا جائے اوراسے کس طرح نبھاتے ہیں ۔فلم کی کہانی اور ہدایات راج کمار ہیرانی نے دی ہے ۔فلم میں پاریش راول ،سونم کپور ،انوشکا شرما ،منیشا کوئرالہ ،وکی کوشال اور جم سارابھ شامل ہیں ۔

فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گیق ۔ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی کاسٹ میں اداکارہ کرشمہ تنا کو بھی شامل کر لیا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی کاسٹ میں سونم کپور،منیشا کوئرالہ،انوشکا شرما اور دیا مرزا کو لئے جانے کے بعد کرشمہ تنا کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔کرشمہ تنا نے اپنے حصے کے کام کی عکسبندی شروع کروا دی ہے جو تین روز جاری رہے گی اس میں ان کا کردار کیمیو ہے جو سنجے کی نوجوانی کے دنوں سے وابستہ ہے۔

مزید :

کلچر -