میڈیا کانسپٹ کے زیر اہتمام 29 مارچ کو رائل پام میں رنگا رنگ شو

کلچر


لاہور(فلم رپورٹر)میڈیا کانسپٹ کے زیر اہتمام 29 مارچ کو رنگا رنگ شو منعقد کیا جائے گا ۔رائل پام سلور بیلس میں معروف سنگرز ،ماڈل ریمپ پر جلوے بکھیریں گی ۔ میڈیا کانسپٹ کے زیر اہتمام لاہور میں ایک رنگا رنگ فیشن و میوزک شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔لاہور کی تاریخ کے اس میگا ایونٹ کا انعقاد 29 مارچ کو رائل پام سلور بیلس میں کیا جائے گا جس میں ملک کی صف اول کی ماڈلز ، اداکارائیں اور گلوکار شرکت کریں گئے ۔اس شو کے سی ای او عدیل ملک اور عمران رشید ہوں گے۔عدیل ملک نے روزنامہ آن ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیاکانسپٹ لاہور سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں بھی میگا ایونٹس منعقد کروا چکے ہیں جن میں ملک کی صف اول کی ماڈلز ،گلوکار اور اداکارائیں شر کت کر چکی ہیں ۔عدیل ملک نے مزیداس حوالے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ شو کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس میں لاہور شہر کی بڑی اور اہم شخصیات خصوصی طور پر شریک ہوں گی ۔