ڈائریکٹر سیدوجاہت حسین کی نئی ڈرامہ سیریل ’’سلسلے‘‘ کا آغاز

ڈائریکٹر سیدوجاہت حسین کی نئی ڈرامہ سیریل ’’سلسلے‘‘ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر سیدوجاہت حسین نے نئی ڈرامہ سیریل ’’سلسلے‘‘ کا آغازکردیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے ناظرین کافی عرصے بعد اداکارہ مومل شیخ کو چھوٹی سکرین پر دیکھ سکیں گے.ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان،شگفتہ اعجاز ، حبا بخاری.منیب بٹ،سارہ بھٹی اور سیمی راحیل قابل ذکر ہیں. ڈرامے کو ارم بنت شاہد کی کمپنی’’ڈرامے باز’’ پروڈیوس کررہی ہے جس کی رائٹر ثمرہ بخاری ہیں.یہ امر قابل ذکر ہے کہ وجاہت حسین کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی سیریل’’مالکن’’ ان دنوں جیو ٹی وی سے نشر کی جارہی ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے.واضح رہے کہ مومل شیخ کافی عرصے بعد کسی ڈرامے میں کام کررہی ہیں کیونکہ بھارتی فلم’’ ہیپی بھاگ جائے گی’’ کے بعد انہوں نے کسی پراجیکٹ میں کام نہیں کیا تھا۔

مزید :

کلچر -