جولی ایل ایل بی3،اکشے کمار اور ارشد وارثی اکٹھے نظر آئیں گے

جولی ایل ایل بی3،اکشے کمار اور ارشد وارثی اکٹھے نظر آئیں گے
 جولی ایل ایل بی3،اکشے کمار اور ارشد وارثی اکٹھے نظر آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’جولی ایل ایل بی3‘‘ میں اکشے کمار اور ارشد وارثی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد فلم ’’جولی ایل ایل بی‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’جولی ایل ایل بی3‘‘ میں بھی اکشے کمار اور ارشد وارثی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں اکشے کمار اور ارشد وارثی وکیل کا ہی کردار نبھائیں گے جبکہ فلم کے ہدایتکار سبھاش کپور کا کہنا ہے کہ ابھی فلم کے سکرپٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

مزید :

کلچر -