پاکستانی فلم انڈسٹری کا خراب دور ختم ہوچکا ،ذیشان جانو

پاکستانی فلم انڈسٹری کا خراب دور ختم ہوچکا ،ذیشان جانو
 پاکستانی فلم انڈسٹری کا خراب دور ختم ہوچکا ،ذیشان جانو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( فلم رپورٹر ) معروف کوریوگرافر ذیشان جانونے کہا ہے کہ ہم نے غلطیوں سے بہت کچھ سیکھ لیا ، اب ہمیں سنجیدگی کے ساتھ معیاری فلمسازی پر توجہ دینا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا خراب دور اب ختم ہوچکا ہے ،غلطیوں سے ہی سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ہم نے غلطیوں سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے ،ان کو دہرانے کی گنجائش موجود نہیں۔بھارتی فلموں کی پے در پے ناکامی نے ثابت کردیا کہ اب ہمارے عوام بھارتی فلمیں نہیں دیکھنا چاہتے وہ اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں اب ہمیں سنجیدگی کے ساتھ معیاری فلمسازی پر توجہ دینا ہوگی۔
ذیشان جانونے کہا کہ بھارتی فلموں نے ہماری فلم انڈسٹری کا جتنا نقصان پہنچایا اس کے بعد ہمارے نوجوانوں نے اپنی فلم انڈسٹری کو ترقی اور فروغ دینے کے لئے جدوجہد شروع کی ہے۔

مزید :

کلچر -