سونم کپور کی کرینہ کپور کیساتھ لڑائی بارے خبروں کی تردید

سونم کپور کی کرینہ کپور کیساتھ لڑائی بارے خبروں کی تردید
 سونم کپور کی کرینہ کپور کیساتھ لڑائی بارے خبروں کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کرینہ کپور خان کے ساتھ فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ کے سیٹ پر لڑائی بارے خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پرکرینہ کپور خان کے ساتھ فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ کے سیٹ پر لڑائی بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ہم اچھے دوست ہیں اور رہیں گے اور ہمارا اکھٹے کام کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں عام طور پراس طرح کی خبروں پر رد عمل ظاہر نہیں کرتی لیکن اس سے مجھے دکھ پہنچا ہے اورمجھے لگتا ہے کہ مجھے اس بات پر نشانہ بنایا جارہا ہے جو میں نے کی ہی نہیں۔

مزید :

کلچر -